مریم نواز اقتدار کے درد میں مبتلا ہیں، فردوس عاشق اعوان

چکوال: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم ...
شائع 26 دسمبر 2020 03:05pm

چکوال: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اقتدار کے درد میں مبتلا ہیں، ان کا بیانیہ صرف اپنی ذات سے جڑا ہے۔

چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی پنجاب نے مریم نواز پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کام ملک کو تہس نہس کرنا ہے، ووٹ کی طاقت سے ان لوگوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھتا رہے گا۔