شہباز شریف بھائی کے وفادار نہ ہوتے تو وزیراعظم ہوتے، مریم نواز
لاہور: پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی جاری ہے۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت سے مذاکرات نہ کرنے پر پی ڈی ایم کا اتفاق ہے، حکومت کی مذاکرات کی پیشکش این آر او مانگنا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا فیصلہ اٹل ہے، حکومت کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔
لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ بی بی شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت بنایا، اب وہ اور بلاول بھٹو این آر او لے کر آگے چلیں گے، وہ سکھر روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی اور پارٹی کے وفادار ہیں، شہباز بھائی کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی میں دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی، عوام بہت سمجھدار ہیں، وہ سازش سمجھتے ہیں۔ عوام کو غیر محسوس کردار کا اچھی طرح پتا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔