برطانیہ سے آنیوالے 38 پاکستانیوں کا کوروناٹیسٹ،2 کا مثبت
خیبر پختونخوا نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ شروع کردیا۔اب تک 38 افراد کا ٹیسٹ کیا ہے جن میں دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔مثبت افراد کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھیج دئیے گئے۔
سکریٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے بتایا کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں ابھی تک 38 افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے لیکر ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔جس کے بعد ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کے نمونے مزید ٹیسٹس کے لیے این آئی ایچ اسلام اباد کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا ہے، کورونا سے متاثرہ ایک شخص کا تعلق پشاور جبکہ دوسرے کا ابیٹ آباد سے ہے، ابھی تک برطانیہ سے واپس آنے والے 38 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں چار افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 25 افراد کی ٹسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں، جبکہ واپس آنے والوں کے کنٹیکٹس کو بھی ٹریس کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 46 افراد کو گھروں کے غلط ایڈریس کی وجہ سے تلاش نہیں کیا جاسکا،مزید واپس آنے والے 54 مزید افراد کی بھی نشاندہی ہوئی ہے، ان افراد کا تعلق پشاور،نوشہرہ صوابی سمیت 7 اضلاع سے ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔