ملک بھر میں کرسمس پر کورونا خاتمے کی دعائیں
ملک بھر میں کرسمس منائی جارہی ، کورونا کے باعث محدود تقریبا تاہم...
ملک بھر میں کرسمس منائی جارہی ، کورونا کے باعث محدود تقریبا تاہم خوشیاں بھرپور ، وباء کے جلد خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہیں ، خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پکنک کی بھی پلاننگ کی جارہی۔
دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس منا رہی ، ماضی کی طرح گھروں ، عمارتوں اورچرچ کوبرقی قمقموں سے سجایا تو گیا مگر کورونا وباء کے باعث پہلے جیسی گہما گہمی نہیں۔
مسیحی برادری حفاظتی اقدامات کومدنظررکھتے ہوئے خوشیاں منا رہے ہیں ، دن بھرکی خوشیوں مناننے کے ساتھ شام کی پلاننگ بھی کررہے۔
قومی ائیرلائن نے بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے دوران پروازپرکرسمس منائی ، پی آئی اے عملے نے بچوں میں تحائف اورچاکلیٹس تقسیم کیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔