'پی ڈی ایم اجلاس، اہم فیصلے متوقع'

جےیوآئی کے رہنما حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ یکم جنوری...
شائع 25 دسمبر 2020 08:57pm

جےیوآئی کے رہنما حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ یکم جنوری کولاہورمیں پی ڈی ایم کااجلاس ہوگا، اجلاس میں لانگ مارچ اوردیگرفیصلےہونگے۔

یہ بات انہوں نے پروگرام آج رانا مبشر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

حمید اللہ جان آفریدی کا کہنا تھا کہ جےیوآئی پی ڈی ایم کےہرفیصلےپرعمل کرےگی، فیصلوں پراکیلےبھی عمل کرناپڑےتوکرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ استعفےوقت آنےپردیئےجائیں گے، وقت گزرنےکےبعداستعفےنہ دیں تویہ کہیں۔

حمید اللہ جان آفریدی نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکافیصلہ اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں جوطےہوگامیڈیاکوبتادیاجائےگا، سینیٹ اورضمنی الیکشن کےبائیکاٹ کی خواہش مندہیں،

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما علی نوازاعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم والےآج سےاستعفےدیناشروع کردیں، آئےدن پی ڈی ایم کےفیصلےتبدیل ہوتےہیں، کوئی ضمنی الیکشن لڑناچاہتا ہے کوئی نہیں۔

علی نوازاعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان بلیک میل ہونےوالےنہیں، استعفےدینےہیں تودیں،لانگ مارچ کرناہےتوکریں، استعفےدینےہیں تو اسپیکر کو دیں، پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کاوژن بھی کلیئرنہیں ہے۔