کراچی : ناظم آباد، نجی بینک دھماکا،ٹینک میں گیس سے ہوا،رپورٹ

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خلافت چوک پرنجی بینک میں دھماکے سے...
شائع 25 دسمبر 2020 10:01pm

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خلافت چوک پرنجی بینک میں دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ جاری کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا واٹر ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا۔

ناظم آباد میں خلافت چوک پرنجی بینک میں دھماکا ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق دھماکا واٹر ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے سے واٹر ٹینک کا ڈھکن اڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث بینک کی اندرونی دیواریں گرگئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک کے ایک حصے کو دھماکے میں نقصان پہنچا، تعطیل کے باعث بینک میں عملہ موجود نہ تھا۔