کراچی شہر کا نکاسی آب کا نظام الگ بنانے کا منصوبہ
وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کے کراچی شہر کا نکاسی آب کا نظام الگ بنا رہے ہیں ۔ برسات کے پانی کی نکاسی کے لیے بہترین نظام بنانا ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے نالوں کی صفائی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محمود آباد نالے کے دونوں اطراف پر پندرہ فٹ کی لائن چھوڑی جائے گی، گجر نالے کی لمبائی بارہ 12 اعشاریہ اٹھاون کلو میٹر ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا گجر نالے کے ساتھ چھ ہزارنو سوپچاسی گھر اوردیگر یونٹس بنے ہوئے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب میں کہا کہ نالوں پر تجاوزات کی روک تھام کیلئے دونوں اطراف سڑک بنائیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کراچی کے برسات کے پانی کی نکاسی کو ایک بہترین نظام میں بنانا ہے،شہر کا نکاسی آب کا نظام الگ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اسٹورم واٹرڈرین اورسیوریج سسٹم الگ بنانے سے شہر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔