پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائے گا

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا...
شائع 25 دسمبر 2020 04:57pm

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے ماؤنٹ مونگنوئی میں شروع ہوگا۔ قومی اسکواڈ نے میچ کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی، سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طویل فارمیٹ میں کیویز کو شکار کرنے کا چیلنج، قومی شاہینوں نے تیاریوں کوحتمی شکل دے دی، آج 4 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا گیا۔

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل سے ماؤنٹ مونگنوئی میں شروع ہوگا، بابر اعظم کی عدم موجودگی میں محمد رضوان ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ایشین ٹیموں کیلئے ہمیشہ ہی چیلنجنگ رہتی ہیں۔

انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا خلاء پُر کرنے کیلئے حارث سہیل مضبوط امیدوار ہیں جبکہ فواد عالم اور فہیم اشرف کو بھی موقع مل سکتا ہے۔

**