عمران خان کے رول ماڈل قائداعظم محمد علی جناح ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل قائداعظم محمد علی جناح ہیں، یوم قائد کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازنے بابائے قوم کے یوم پیدائش پرقوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں ہندو اور انگریز کے تسلط سے آزاد کرایا ہے، وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل قائداعظم محمد علی جناح ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے تصور کی روشنی میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر کاربند ہیں، وزیراعظم ایسا پاکستان بنارہے ہیں جہاں معاشی اور ثقافتی اقدارمضبوط ہوں، ان اہداف کے حصول کیلئے انتھک محنت کرنی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔