مولانا شیرانی اور حافظ حسین سمیت 4 رہنما پارٹی سے فارغ
اسلام آباد: پارٹی پالیسی سے انحراف، جمعیت علماء اسلام نے مولانا...
اسلام آباد: پارٹی پالیسی سے انحراف، جمعیت علماء اسلام نے مولانا محمد شیرانی اور حافظ حسین احمد سمیت چار رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا، رابطہ رکھنے والے بھی پارٹی میں نہیں رہیں گے۔
جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان سے متعلق بڑا فیصلہ، پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چاروں رہنماؤں کے ساتھ کوئی بھی پارٹی رہنما پروگراموں میں شرکت کرے گا تو ان کی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔