پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس 2 جنوری کو اسلام آباد میں طلب
لاہور: پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس 2 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
پی ڈی ایم کے 2 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں، لانگ مارچ، سینٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی ابتک کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کی کردار کشی مہم کی مذمت کی جائے گی۔ حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر مشاورت اور اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے مختلف ایشوز پر پائے جانے والے تحفظات پر بھی بات چیت ہوگی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔