فیکٹری میں بوائلر اور سلینڈر موجود ہی نہیں تھا، فیکٹری مالک

کراچی: نیو کراچی میں آئس فیکٹری میں ہوئے دو روز قبل دھماکے کے...
شائع 25 دسمبر 2020 02:09pm

کراچی: نیو کراچی میں آئس فیکٹری میں ہوئے دو روز قبل دھماکے کے حوالے سے فیکٹری مالک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو کاروبار بند کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری مالک نے بتایا ہے کہ دھماکا بوائلر پھٹنے سے نہیں ہوا کیوں کہ فیکٹری میں تو بوائلر موجود ہی نہیں تھا۔

فیکٹری مالک معین قادری کا کہنا ہے کہ 7 سال میں 2 بار دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ کاروبار بند کردو۔

enter image description here
enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت چاہے تو موبائل فارنزک کرالے، واقعہ بوائلر پھٹنے کا نہیں ہے، فیکٹری میں بوائلر اور سلینڈر موجود ہی نہیں تھا۔