ناظم آباد میں خلافت چوک کے قریب نجی بینک میں دھماکا

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خلافت چوک کے قریب نجی بینک میں...
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2020 03:29pm

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خلافت چوک کے قریب نجی بینک میں پانی کے ٹینک میں دھماکا ہوا۔ باہر کھڑی 2 موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

کراچی میں ناظم آباد خلافت چوک کےقریب واقع نجی بینک میں دھماکہ ہواہے، دھماکے کے نتیجے میں بینک کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے بینک کے باہرکھڑی ایک اوردوموٹرسائیکل کا بھی نقصان ہواہے۔

رینجرز پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچی اورعلاقے کو گھیرے میں کے کرشواہد اکٹھے کئے۔

عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا اس لئے کو جانی نقصان نہیں ہوا، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بینک کے اوپر رہائشی عمارت ہے، ممکنہ طور پرواٹر ٹینک میں گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بینک کو معائنے کے بعد کلیئر کردیا، بی ڈی ایس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کے تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔