وزیرخارجہ شاہ محمود کی زیرصدارت معاشی سفارت کاری سے متعلق اجلاس

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاشی سفارت...
شائع 25 دسمبر 2020 11:58am

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاشی سفارت کاری ترجیحات ہے جلد معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت معاشی سفارت کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں معاشی سفارت کاری کے فروغ کیلئے مختلف پہلوؤں پر غورکیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ سفارت کاری کو عالمی منظرنامے کوپیش نظررکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہوگا معاشی سفارت کاری ترجیحات ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا جہاں نئے افسران کومعاشی سفارت کاری اورپبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔

وزیرخارجہ کی اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کیا۔