کورونا کے وار جاری، وائرس مزید 85 جانیں نگل گیا

اسلام آباد: کورونا کے وار جاری، ایک روزمیں 85اموات، نصف سے زیادہ...
شائع 25 دسمبر 2020 11:08am

اسلام آباد: کورونا کے وار جاری، ایک روزمیں 85اموات، نصف سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزارسے زائد پازیٹیو کیسز، ملک میں ایکٹیوو کیسز کی تعداد 38 ہزار، اسپتالوں میں 2ہزار886 مریض زیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد وشمارکےمطابق گذشتہ ایک روزمیں مزید85 اموات ہوئیں پنجاب میں 48،سندھ 21،خیبرپختونخوا 8 اوراسلام آباد میں4مریض جاں کی بازی ہارگئے ملک میں مجموعی تعداد9ہزار753 تک پہنچ گئی،اسوقت اسپتالوں میں 2ہزار886مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 330 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ،ملتان میں 52 فیصداوراسلام آباد میں 39 فیصد وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں۔

گزشتہ روز 39ہزار435 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار152نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، سندھ 2لاکھ 8 ہزار514 کے ساتھ سرفہرست ، پنجاب 1لاکھ34 ہزار345 ،خیبرپختونخوا 56ہزار544 ،اسلام آباد 36ہزار844 اوربلوچستان میں 18ہزار28 متاثرہوچکے ہیں۔