'عمران خان کی تربیت قوم کو مہنگی پڑ رہی ہے'
لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی تربیت قوم کو مہنگی پڑرہی ہے،
یہ بات انہوں نے پروگرام روبرو میں بات کرتے ہوئے کہی۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں حکومت کاتجربہ ہوگیا، عمران خان کی تربیت قوم کو مہنگی پڑرہی ہے، حکومت کا کورونا کابہانہ ناقابل قبول ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوروناسےپہلےہی معیشت تباہ ہوگئی تھی،ان کےطرزحکومت سےملک میں خوف وہراس ہے، پی ٹی آئی کےکئی لوگ ہم سےرابطےمیں ہیں۔
سیاسی رہنما فیصل صالح حیات موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے، موجودہ صورتحال میں سلیکٹرزبھی پریشان ہیں،
فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان صرف نوکری کررہےہیں، عمران خان صبح کچھ اورشام میں کچھ کہتےہیں۔
فیصل صالح حیات نے مزید کہا کہ وزیراعظم کےبیانات سےملک پرمنفی اثرات پڑتےہیں، عمران خان نےکہاتھاہماری پوری تیاری ہے، آج وزیراعظم کہتےہیں تجربہ نہیں تھا، اکثرممبران ماضی میں حکومت میں رہ چکےہیں۔
فیصل صالح حیات نے مزید کہا کہ تجربہ کارممبران کےباوجودناکامی کاذمہ دارکپتان ہے، حکومت شوآف ہینڈزممبران پرعدم اعتمادکی وجہ سےچاہتی ہے














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔