یوم قائد پر سخت سیکورٹی کے احکامات
وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر...
وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر صوبے بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دیدیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یوم قائد اور کرسمس تقریبات کی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔۔تقریبات میں کرونا ایس او پیز کاخیال رکھا جائے اور وضع کردہ سیکورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کی جائے-
وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے - پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں –
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔