'سلیکٹرز حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں'

جے یو آئی ف کے رہنما مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ موجودہ...
شائع 24 دسمبر 2020 10:00pm

جے یو آئی ف کے رہنما مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نالائق اورنااہل ہے، سلیکٹرزحکومت کی پشت پناہی چھوڑدیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالغفورحیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈھائی سال میں کچھ نہ کرسکی،ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کوبلیک میل کرنےکی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانااورجےیوآئی بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی، عمران خان شوپیس ہیں،ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ نیب کےذریعےسیاستدانوں کی کردارکشی بندکی جائے، مولاناجمہوری اقدارکی سربلندی کیلئےجدوجہدکررہےہیں۔