'ملک میں دو پاکستان نہیں چل سکتے'
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔عمران خان کہتے ہیں ملک میں دو پاکستان نہیں چل سکتے۔ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری سندھ سے استفسار کیا کہ بزنس کمیونٹی کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے۔، جو پراجیکٹس قابل عمل ہیں ان کی فوری طور پر منظوری دی جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت تعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ پراجیکٹس میں تاخیر پرسرزنش کی گئی۔ جولائی سے اب تک صرف 19 کمرشل پلاٹ کی تعمیرات منظوری دی ہے۔پنجاب نے607 کمرشل پلاٹس کی تعمیرات کی منظوری دی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ صرف 19 پلاٹس کی تعمیرات پر کوئی جواب نہ دے سکے۔ صوبائی حکومت کیجانب سے 250 پراجیکٹس کو منظوری کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق بلڈرز نےمتعدد بار وزیراعظم کوشکایت کی ہزارگز کمرشل بلڈنگ پر تاخیری ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ایک سال پراجیکٹ تاخیر پر پانچ کروڑ مارک اپ دینا پڑتا ہے۔
بلدڑزایسوسی ایشن اورممبران متعدد بار وزیراعظم کو رشوت دینے سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں۔
وزیراعظم نےچیف سیکریٹری سندھ سے استفسار کیا کہ بزنس کمیونٹی کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے۔جو پراجیکٹس قابل عمل ہیں،ان کی فوری طور پر منظوری دی جائے۔ ملک میں دو پاکستان نہیں چل سکتے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔