سندھ : مردم شماری پر تحفظات

وزیراعلیٰ کی زیر سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے اجلاس میں سندھ...
شائع 24 دسمبر 2020 09:16pm

وزیراعلیٰ کی زیر سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے اجلاس میں سندھ سرکار نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سندھ کابینہ نے مردم شماری کی منظوری کے فیصلے کومسترد کردیا ۔ اراکین نے کہا وفاقی کابینہ کو مردم شماری کی منظوری کا اختیار نہیں ۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہے ۔ اسلیے وہیں لے جایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے فیصلے کو کراچی کے حقوق پر ڈاکا قرار دیا۔ 1998 میں ہونے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی تیرانوے لاکھ سے زائد تھی اور اُنیس سال بعد 2017 میں ہونے والی مردم شماری میں ساٹھ فیصد اضافے کے بعد یہ آبادی ایک کروڑ اُننچاس لاکھ تک پہنچی ۔ لیکن سیاسی جماعتیں اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔