ای سی سی اجلاس، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم، یورو بانڈز کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مہمند اور دیامربھاشا ڈیم کی مالی ضرورت کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے ۔
کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو یورو بانڈز کے اجراء کیلئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے کریوگینک آکسیجن ٹینکس کی ٹیکس فری درآمد کی بھی منظوری دی گئی ۔
وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وزارت منصوبہ بندی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی توثیق، حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھیھا جائے گا۔
وزیرخزانہ نے پلان کیلئے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے عمومی مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اجلاس میں وزارت میری ٹائمز کی کنٹینرز ہینڈلنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے 5 ٹرمینلز کے قیام کیلئے ماسٹر پلان میں ترامیم پر بریفنگ دی گئی ۔
کمیٹی نے 2 ایل این جی ٹرمینلز اور 2 ملٹی پرپز ٹرمینلز سمیت 5 ٹرمینلز کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔
وزارت انرجی کی گیس کی درآمد اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی فنڈنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا گیا ۔ اجلاس نے بورڈ کی حتمی منظوری سے مشروط کرکے سمری منظور کرلی ۔
اجلاس میں ایس اے پی کے مختلف منصوبوں کیلئے 75 کروڑ 71 لاکھ روپے اور ایچ ای سی کی کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی فیس واپسی کیلئے 50 کروڑ کی گرانٹ منظور بھی دی گئی ۔ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب 18 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔