شہباز شریف کو مذاکرات کی تجویز

مسلم لیگ فنکشنل نے شہباز شریف کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی...
شائع 24 دسمبر 2020 07:12pm

مسلم لیگ فنکشنل نے شہباز شریف کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دے دی، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جیل میں رہ کر وہ کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پیر صاحب پگاڑا کا پیغام لیکر مسلم لیگ فنگشنل کے ترجمان محمد علی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔

مسلم لیگ فنکشنل نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے چار نکاتی گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز دی۔

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن کے مفاد میں ہے، شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ جیل میں رہ کر وہ کس طرح اور کس سے ڈائیلاگ کریں گے۔؟

ترجمان مسلم لیگ فنکشنل کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کریں گے، کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے۔