سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 14 جنوری کو ہوگا
الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ 14جنوری کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 14 جنوری کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو کو سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا۔
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے امیدوار 25 سے 28 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی یکم جنوری کو کی جائے گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست 7 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 14 جنوری کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔