وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے درمیان ملاقات ...
شائع 24 دسمبر 2020 06:22pm

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سےملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔جس میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بیرونی اورداخلی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت کی جانب سےایل اوسی کی اشتعال انگیزی پربھی بات چیت کی گئی۔