کم قیمت پر محفوظ کورونا ویکسین پاکستان میں لانا ہدف ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 24 دسمبر 2020 09:28am

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ ہے بہترین کورونا ویکسین کم قیمت پر پاکستان میں جلد از جلد مہیا ہوسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اوراہم معاملہ ہے تاہم ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہوسکے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے اوراور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔