ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزی ،پاکستان کا احتجاج

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان...
شائع 24 دسمبر 2020 12:02am

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز ایل او سی کے تتا پانی اور جندروٹ سیکٹرز پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج رواں سال اب تک تین ہزار بارہ مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے،فائرنگ سے رواں سال پاکستان میں اٹھائیس شہادتیں اور دو سو ترپن افراد زخمی ہوئے۔