کراچی: آئس فیکٹری دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی

کراچی آئس فیکٹری دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔ جس کے بعد جاں...
شائع 23 دسمبر 2020 11:48pm

کراچی آئس فیکٹری دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد دس ہوگئی ۔ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔

کراچی کی فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟چوبیس گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی پتا نہ چل سکا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تینوں زونز انچارچز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ۔ ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور کہا کہ اصل شواہد ملبہ ہٹنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔ دھماکے کے پوائنٹ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کیے جائیں گے ۔ مٹی کے نمونے بھی جانچ کے لیے جامعہ کراچی کی لیبارٹری بھیجے جائیں گے ۔ رپورٹ کے بعد ہی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔

کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تعمیراتی ماہرین نے بھی متاثرہ فیکٹری کا معائنہ کیا اور پوری عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے عمارت کو منہدم کرنے کی سفارش کردی۔

خوفناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہوگئی دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔