گیس لوڈشیڈنگ، معاملہ وفاق سے اٹھانے کا فیصلہ
گیس کی لوڈشیڈنگ پر سندھ نے وفاق سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے،سندھ کو گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا سامنا ہے، گیس بحران پر کیس تیار کرکے وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔
سندھ کی گیس پر پہلا حق صوبے کے عوام کاہے، وزیراعلیٰ سندھ نے معاملہ وفاق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، گیس بحران پر اعلیٰ سطح اجلاس بلایا اورکہا گیس نہ ملنے سے گھریلو صارفین اور صنعتکار پریشان ہیں، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کی جارہی ہے، سندھ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے،
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے، سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے پہلے اپنی ضروریات پوری کی جانی چاہئیں۔
مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کریں، اور وہ خود اس مسئلے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔