کورونا، ملک میں 84 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ۔ آج بھی مزید چوراسی لوگ جان سے چلے گئے ۔ دوہزار سے زائد کیسز بھی سامنے آئے۔
خطرناک کورونا وائرس کے وار آج بھی کئی لوگ شکار بنے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں چوراسی مریض جان سے گئے ۔ دو ہزار ایک سوبیالیس نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
فیصل آباد میں صورتحال سنگین ہے ۔ کورونا کیلیے مختص وارڈ بھر گئے ۔ انتظامیہ نے مزید وارڈز خالی کرانے شروع کردیے۔
اِن سب کے باوجود عوام ایس او پیز پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
کورونا ویکسین کے حصول کیلیے کمپنیز سے رابطے جاری ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق چین سمیت دیگر ممالک سے رابطے کیے ہیں جبکہ فیز تھری ٹرائل سمیت دیگر تبدیلیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اہم اقدامات کے بعد جلد حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔