'عوام کا سمندر اسلام آباد جائے گا'

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...
شائع 23 دسمبر 2020 07:35pm

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کاایساہی سمندراسلام آباد کی طرف جائےگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےمولانافضل الرحمان نے کہا کہ عوام نااہل حکومت کےخلاف اٹھ کھڑےہوئےہیں۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ظالمانہ تسلط کےباعث پوری قوم کرب میں ہے، کل عمران خان نےاپنی نااہلی کااعتراف کرلیا۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ کہتےتھےمعیشت ٹھیک کردونگا،روزگاردونگا، آج کہتےہیں مجھےاعدادوشمار کا پتا ہی نہیں تھا۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج غریب عوام کی قوت خریدجواب دےچکی ہے، نیب کٹھ پتلی ہے،نیب کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران خان کہتےہیں فضل الرحمان کوحساب دیناہوگا، عمران خان میرےاحتساب کےشکنجےمیں ہیں۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اعتبارسےکھوکھلاہوچکاہے،حکمرانوں نےملکی معشیت تباہ کردی ہے، ایران اورافغانستان کی معیشت پاکستان سےبہترہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کےتمام دوست ناراض ہیں، موجودہ صورتحال میں پاکستان تنہاہوگیا ہے۔