آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی
دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق بیٹسمینوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان کا پہلا نمبر ہے، انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ سال 2020 میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے، وہ بلے بازوں کی رینکنگ میں 33 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولرز رینکنگ میں عماد وسیم تنزلی کے بعد گیارہویں نمبر پر چلے گئے، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی رینکنگ بہتر بنائی جبکہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔