بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی
نیپئر: انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے...
نیپئر: انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی، دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے 10 روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہیں۔ قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود دونوں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کا سلسلہ پہلے ہی جاری رکھا ہوا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔