آرمی چیف جنرل باجوہ کا ایل او سی کا دورہ

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل...
شائع 22 دسمبر 2020 08:21pm

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نےایل اوسی پراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی۔

بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ سپہ سالار نے اگلے مورچوں سے دشمن کو پیغام دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔جوانوں سے ملاقات کی

آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور کہا پاک فوج مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں اور وقار کا تحفظ یقینی بنائے گی ۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔ ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں ۔

اس موقع پر آرمی چیف کو بھارتی اشتعال انگیزیوں اور عالمی قوانین کے بر خلاف یواین مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر بھی آگاہ کیا گیا۔