'شہریوں کے مسائل پر وفاق سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا'

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا بند کمروں میں...
شائع 22 دسمبر 2020 07:23pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا بند کمروں میں پھیلتا ہے۔پیپلز پارٹی کا 27 دسمبر کو جلسہ کھلی فضا میں ہوگا۔لانگ مارچ کا فیصلہ پارٹی اور پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر وفاق سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ 10 روزہ نجی دورے سے واپسی کے بعد سندھ اسمبلی پہنچے۔

امریکا میں قیام کے دوران سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر لوگوں نے جھوٹ بولا۔

بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر لاڑکانہ میں جلسے سے متعلق انکا کہنا تھا کہ کورونا بند کمروں میں پھیلتا ہے، کھلی فضا میں نہیں۔

استعفوں اور لانگ مارچ کے معاملے پر مراد علی شاہ نے کہا کہ فیصلہ پارٹی اور پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

سندھ میں گیس بحران پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل پر وفاق سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مرادعلی شاہ نےکہا کہ سوائے ایک کے تمام ممبران نے استعفے قیادت کو دےدیے ہیں۔یہ بہت چھوٹی سےچیز ہےاس پرپریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔