محمد حفیظ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نیپئر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے سال 2020...
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2020 07:03pm

نیپئر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے سال 2020 میں ٹی ٹوئںٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 محمد حفیظ کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انتہائی شاندار ثابت ہوا۔ انہوں نے رواں برس 10 میچوں میں 8 اننگز کھیلیں اور 4 بہترین نصف سینچریوں کی مدد سے 415 رنز اسکور کئے جبکہ اُن کا اسٹرائیک ریٹ 152 اعشاریہ 57 رہا۔

enter image description here

مختصر فارمیٹ میں محمد حفیظ رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ دوسرا نمبر بھارت کے لوکیش راہول ہیں جنہوں نے 11 میچز کھیل کر 404 رنز بنائے ہیں۔

اس فہرست میں 10 میچز کھیل کر 397 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملان تیسرے اور 11 میچز کھیل کر 352 رنز بنانے والے ٹم سائفرٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔