'ٹیسٹ سیریز سے قبل فتح سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے'

نیپئر: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ ...
شائع 22 دسمبر 2020 06:19pm

نیپئر: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز آسان نہیں تھی، ٹیسٹ سیریز سے قبل فتح سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے فتح کو ٹیم کیلئے ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل 'مورال بوسٹر' قرار دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے رضوان مستقبل میں بھی اسی طرح کی بہترین پرفارمنس دیتے رہیں گے۔