تیسرا ٹی ٹوئنٹی: رضوان کی شاندار اننگز، پاکستان کلین سے بچ گیا
نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی. پاکستان کلین سوئپ سے بچ گیا، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کی جانب سے دیئے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 گیندوں قبل 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا.
اوپنر محمد رضوان 89 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ محمد حفیظ 41، افتخار احمد ناٹ آؤٹ 14 اور خوشدل شاہ 13 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔ کونوے 63، سائفرٹ 35 اور فلپس 31 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
اس کے علاوہ گپٹل نے 19 اور کیوگلائن نے 14 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف دو دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
محمد رضوان کو 89 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔