کراچی پولیس کا ایک اور ان کاؤنٹر جعلی ثابت

کراچی پولیس کا ایک اور ان کاؤنٹر جعلی ثابت ہو گیا۔ سندھ ہائی ...
شائع 22 دسمبر 2020 12:39pm

کراچی پولیس کا ایک اور ان کاؤنٹر جعلی ثابت ہو گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے دو ملزموں کو بری اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا.

سندھ ہائیکورٹ نے ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم 7 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ملزم سہیل اور شیراللہ کی سزا کےخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی سزا کالعدم قرار دیدی اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ سپرہائی وے کی حدود میں21 دسمبر 2019 کو پولیس مقابلہ ہوا تھا، جس میں گرفتار ملزمان کو اے ٹی سی نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔