کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبر۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق...
شائع 22 دسمبر 2020 10:02am

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبرہے ، نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔