پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کاتیسرا اور آخری میچ کل نیپئر میں ہوگا
نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری...
نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل نیپئر میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں کل ٹکرائیں گی، گرین شرٹس کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی گزشتہ 2 میچز کی طرح پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابتدائی دونوں میچز میں باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ برتری حاصل کر رکھی ہے، آخری میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔