مولانا شیرانی کے فضل الرحمان پر سنگین الزامات، اہم بیٹھک طلب

مولانا شیرانی کے فضل الرحمان پر سنگین الزامات کے بعد جے یو آئی ...
شائع 21 دسمبر 2020 10:07pm

مولانا شیرانی کے فضل الرحمان پر سنگین الزامات کے بعد جے یو آئی نے اعلیٰ اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا شیرانی نے فضل الرحمان کے امیر کے چناؤ کے وقت کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

اب ان کی جے یو آئی سے اچانک ناراضی سامنے آئی ہے، مولانا شیرانی کے الزامات کے بعد جے یو آئی چوبیس دسمبر کو اسلام آباد میں بیٹھک لگائے گی جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

جے یو آئی مولانا محمد شیرانی کے بیان کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات بھی کرے گی۔