وزیراعظم کا بلین ٹری ہنی پروگرام کا باضابطہ افتتاح
وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز بلین ٹری ہنی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا جس کا مقصد 10ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے تحت ملک میں شجرکاری کا فروغ اور شہد کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام سے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے علاوہ جنگلات میں اضافے، دریاؤں کی صفائی اور زیرزمین پانی کو آلودگی سے بچانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان دینا میری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری ہنی پروگرام برآمدات میں اضافے اور خصوصاً ان علاقوں کے نوجوانوں کے لئے جہاں یہ جنگلات لگائے جائیں گے روزگار کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں زیتون اور ایواکیڈو کے درخت اگانے کی وسیع صلاحیت ہے اور زیتون کی کاشت سے ملکی درآمدات میں کمی آئے گی اور ہم زیتون کا تیل برآمد کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔