مراد علی شاہ امریکا سے واپس آگئے

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ امریکہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپس...
شائع 21 دسمبر 2020 07:28pm

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ امریکہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

مراد علی شاہ کورونا سے صحت یابی کے بعد نجی دورے پر ایک ہفتے کیلئے امریکہ گئے تھے۔

مراد علی شاہ پیر کی علی الصبح غیرملکی ائیر لائین کے ذریعے کراچی پہنچے۔

ترجمان وزیر اعلٰی ہاوس نے اس حوالے سے وضاحتی بیان میں مراد علی شاہ کے دورے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری افواہوں اور قیاس آرائیوں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔