' وزیراعظم سے استعفیٰ چھین کر لیں گے'
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کسی سے پس پردہ مذاکرات نہیں کر رہی۔ لانگ مارچ ہر صورت ہو گا اور وزیراعظم سے استعفیٰ چھین کر لیں گے۔ سیکرٹ بیلٹ اراکین اسمبلی کا جمہوری حق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پارٹی کارکن دلاور بٹ مرحوم کی رہائشگاہ پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم زمینی حقائق سے واقف نہیں، اسلام آباد مارچ پی ڈی ایم کا کارڈ ہے، اس کو کب اور کیسے کھیلنا ہے، یہ فیصلہ ہم کریں گے۔
چئیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ سیکرٹ بیلٹ میں نمائندوں کو تحفظ ملتا ہے جو جمہوریت کا ایک بنیادی حق ہے۔ ہم نے عمران خان کو پارلیمنٹ اور میڈیا پر مباحثے کا چیلنج دیا لیکن وہ بھاگ گئے۔
شہباز شریف سے جیل میں ہونے والی ملاقات کے امور پر جواب دیتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کیلئے گئے تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔