قومی کھلاڑی اب فیملیز کو بھی بیرون ملک دوروں پر ساتھ رکھ سکیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب فیملی کو بھی بیرون ملک دوروں پر ساتھ...
شائع 21 دسمبر 2020 01:56pm

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب فیملی کو بھی بیرون ملک دوروں پر ساتھ رکھ سکیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو فیملیز ساتھ لے جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بیرون ملک دوروں میں کرکٹرز کو فیملیز ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میزبان بورڈز سے اس حوالے سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک دوروں کے علاوہ ‏ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز سے ٹیم اپنی فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گی۔

واضح رہے کہ ‏نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو قرنطینہ کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا ہوا۔