'مولانا خان شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، ‏حقائق چھپ نہیں سکتے'

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا خان شیرانی کے بیان نے پی ڈی...
شائع 21 دسمبر 2020 12:40pm

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا خان شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، ‏حقائق چھپ نہیں سکتے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئےعمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔