'وفاقی حکومت سندھ اسمبلی کے قوانین کو مسترد نہیں کرسکتی'
وزیرمحنت سندھ سعیدغنی نے کہا ہےکہ 18ویں ترمیم کے بعد لیبرکا محکمہ سندھ کوملا۔سندھ نے ورکرزویلفیئر کے قوانین بنائے جس کے ذریعے سندھ حکومت نے کلیکشن شروع کی۔مگرسی سی آئی اجلاس میں کہا گیاکہ فنڈز ایف بی آرنے جمع کرنے ہیں۔وفاقی حکومت سندھ اسمبلی کے قوانین کو مسترد نہیں کرسکتی۔
وزیرمحنت سندھ سعیدغنی نے پریس کانفرنس کی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کےتحت محکمہ لیبرصوبوں کو ملا۔سندھ حکومت نے محکمہ لیبرسےمتعلق16 قوانین بنائے۔پنجاب نے 2019 میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کا قانون بنایا۔سندھ میں 2015سےکلیکشن ایس آر بی کے زریعے شروع کی۔
انہوں نےکہاسندھ حکومت نےآئین کے مطابق قانون بنایا۔سندھ اورپنجاب میں لیبرسےمتعلق قوانین موجود ہیں۔قانون کےخلاف کچھ صنعت کار عدالت گئے۔سندھ ہائیکورٹ نے ہمارے قانون کو درست قراردیا۔سپریم کورٹ میں قوانین کےخلاف اپیل زیرسماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فہمیدہ مرزی کی زیرصدارت سی سی آئی کی میٹنگ ہوئی۔اجلاس میں طے ہوا کہ فنڈزصوبوں کومنتقل ہوں گے۔وفاق کوفنڈزصوبوں کومنتقل کرنےہیں۔سی سی آئی میٹنگ میں غلط نکات پیش کئےگئے۔سی سی آئی نےکہا کہ فنڈز ایف بی آر جمع کرے گا۔
سعید غنی نے کہاسندھ ریونیوبورڈوفاق سےزیادہ فنڈزجمع کررہا ہے۔سی سی آئی صوبائی اسمبلی کےقانون کو مستردنہیں کرسکتی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔