بھارتی بیٹنگ کاجنازہ نکل گیا،کینگروز نے پہلا ٹیسٹ باآسانی جیت لیا
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں...
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ٹیسٹ تاریخ کے بدترین اسکور محض 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویرات کوہلی سمیت تمام بلے باز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
آسٹریلیا میں بھارت کی تاریخی رسوائی، اپنے ٹیسٹ اپنے بدترین اسکور 36 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کینگروز نے چودہ طبق روشن کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کا جنازہ نکال دیا۔
ویرات کوہلی سمیت تمام بلے بازوں کے اوسان خطا ہوگئے، کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 5 اور پیٹ کمنز نے 4 بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ تین روز میں ہی نمٹ گیا، آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 90 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں پر پورا کیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔