وزیراعظم کے بیان 'فوج میرے اوپر نہیں میرے ماتحت ہے' پر مریم نواز کا ردعمل
وزیرا عظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ فوج میرے اوپر نہیں میرے...
وزیرا عظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ فوج میرے اوپر نہیں میرے ماتحت ہے، جس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، بندہ تابعدار ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کر کے لیگی عہدیداروں کو گرفتارکیا جا سکتا ہے، لیکن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا علم تھامے سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔