گھر میں سلینڈر پھٹنے سے 24 افراد شدید زخمی

مرید کے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں سلینڈر پھٹنے...
شائع 19 دسمبر 2020 09:34am

مرید کے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں سلینڈر پھٹنے سے چوبیس افراد شدید زخمی ہوگئے، بائیس افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔

متاثرین کے مطابق محنت کش نثار کے گھر میں تمام افراد سردی سے بچنے کیلئے آگ کے گرد بیٹھ کر ہاتھ تاپ رہے تھے۔ اُسی وقت نثار کا بیٹا سلینڈر بھروا کر لایا۔

نثار نے جیسے ہی سلینڈر کی نپل کھولی تو دھماکا ہوگیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ کمرے کی چھت ہی اڑ گئی اور کمرے میں موجود تمام افراد زخمی ہوگئے۔

نثار کی بہن کا دو روز قبل ہی انتقال ہوا تھا۔ جس کی تعزیت کیلئے خاندان کے تمام افراد جمع تھے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔